ستمبر 24, 2024

اسرائیل ایران کو جنگ میں شامل ہونے کے لیے اکسا رہا ہے۔ پزشکیان

سیاسیات- ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، یہ اسرائیل ہی ہے جو ایک وسیع تنازع کو جنم دینا چاہتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل حزب اللّٰہ کی حمایت میں ایران کو تنازع میں شامل کرنے کے لیے اکسا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہر اس گروپ کا دفاع کرے گا جو اپنے حقوق اور خود کا دفاع کر رہا ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران امن سے رہنا چاہتا ہے، ہم مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کا سبب نہیں بننا چاہتے کہ اس تنازع سے نکلنا ناممکن ہو گا۔

دوسری جانب حزب اللّٰہ کے مواصلاتی آلات پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں پاسداران انقلاب نے تمام اراکین کو مواصلاتی آلات کے استعمال سے روک دیا ہے۔

حزب کے مواصلاتی آلات پر حملوں کے بعد ایران محتاط ہو گیا ہے، ایران میں موجود تمام آلات کا معائنہ جاری ہے۔

ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ صرف مواصلاتی آلات ہی نہیں بلکہ تمام آلات کا معائنہ کرنے کے لیے ایک بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 1 =