جون 9, 2025

سیاسیات۔ اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق ہزاروں حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں جنہیں ایران نے منظر عام پر لانے کا اعلان کر دیا

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران نے اسرائیلی حساس دستاویزات کو قیمتی خزانہ قرار دیتے ہوئے دستاویزات جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا۔

ایرانی وزیر برائے انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ اسرائیل کی مکمل جوہری دستاویزات حاصل کرکے ایران منتقل کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات اور اسرائیلی اسٹریٹجک پاور کی انٹیلیجنس دستاویزات بھی اس میں شامل ہیں۔

ایرانی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دستاویزات حاصل کرنے کے لیے جامع اور پیچیدہ آپریشن کا منصوبہ بنایا گیا تھا، دستاویزات کی طرح انہیں ایران منتقل کرنے کا طریقہ بھی اہم تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حساس دستاویزات بہت جلد منظر عام پر لائیں گے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق اس خبر سے متعلق اسرائیل کی طرف سے فوری  طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × one =