جولائی 14, 2025

سیاسیات۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ کام کرے گا، لیکن امریکی حملوں کے بعد جوہری تنصیبات کا معائنہ پُرخطر ہوگا۔ تہران میں سفارت کاروں سے گفتگو میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے سے معاہدہ ختم نہیں ہوا، یہ ایک نئے انداز میں جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بمباری سے متاثرہ جوہری مقامات تک رسائی میں سکیورٹی اور تحفظ کے مسائل کا خدشہ ہے۔ حملوں کے بعد جوہری تنصیبات پر تابکاری اور باقی ماندہ بارودی مواد کے پھٹنے کا خدشہ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات تک رسائی دینا سکیورٹی اور حفاظت کا معاملہ ہے، عالمی جوہری ادارے کا کوئی بھی معائنہ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کی منظوری سے ہی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 − eight =