اپریل 5, 2025

کوئٹہ کو شکست، اسلام آباد پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی

سیاسیات-پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کے 21 واں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے میں انٹری دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فتح کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔ کولن منرو نے 29 گیندوں پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور 63 اسکور کیے جبکہ ایلکس ہیلز صرف 12 رن بنا سکے۔

شاداب خان 8، مبصرخان 5، اعظم خان 35، آصف علی 6، اور حسن علی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ رحمٰن اللہ گرباز بغیر کوئی کھاتہ کھولے رخصت ہوگئے۔ فہیم اشرف 39 اوررومان رئیس بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کا ٹاس ہوا تو اسے اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتا۔  یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے یاسر خان اور ول سمید نے اوپننگ کی۔ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 3  کے مجموعی اسکور پر گرگئی۔ ول سمید فضل اللہ کی گیند پر صفر رن پر ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

کوئٹہ کی جانب سے نجیب اللہ زردارن نے 59 اورمحمد نواز نے 52 رنز اسکور کیے، مجموعی طور پر گلیڈی ایٹرز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، رحمٰن اللہ گرباز، کولن منرو، اعظم خان، ایلکس ہیلز، مبصر خان، آصف علی، فہیم اشرف، فضل الحق فاروقی، حسن علی اور رومان رئیس۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، ول اسمیڈ، یاسر خان، محمد نواز، نجیب اللہ زدران، افتخار احمد، سرفراز احمد، اوڈین اسمتھ، عمر اکمل، عمید آصف، نوین الحق اور نسیم شاہ۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + 6 =