دسمبر 23, 2024

پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہو گی

سیاسیات-ملتان میں پاکستان سپر لیگ 8 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا میلہ سجانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا،رنگارنگ افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں کرانے کا حتمی فیصلہ ہوگیا،ایونٹ کا پہلا میچ اسی روز ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپئنز لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا، شہر میں مجموعی طور پر 5مقابلے ہوں گے،راولپنڈی 11 جبکہ کراچی اور لاہور 9،9 میچز کے میزبان ہیں۔

کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اپنے 5، 5 میچز ہوم گرائونڈز پر کھیلیں گی،پہلے مرحلے میں 13 سے 26 فروری تک ملتان اور کراچی میں میچز ہوں گے،26 فروری سے 19 مارچ تک لاہور اور راولپنڈی میں مقابلے ہونے ہیں،15سے 17مارچ تک پلے آف میچز جبکہ فائنل بھی 19تاریخ کو لاہور میں کھیلا جائے گا، مجموعی طور پر 34 مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گے، لیگ کے دوپہر میں ہونے والے میچز 2 بجے شروع ہوں گے۔

کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں شام کے مقابلوں کا آغاز 7 بجے ہوگا مگر ملتان میں دوسرا میچ 6بجے شروع ہوا کرے گا،پی ایس ایل کے دوران ہی ویمنز ٹیم کے 3نمائشی میچز بھی کھیلے جائیں گے،ان میں غیر ملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گی۔

لاہور میں میڈیا کانفرنس کے دوران پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ آٹھویں ایڈیشن کے شیڈول کی تصدیق کرتے ہوئے میں انتہائی خوشی محسوس کررہا ہوں،میگا ایونٹ 4 مختلف شہروں میں ہو گا،ہمیں کورونا کی وجہ سے مسائل ہوئے مگر گذشتہ پی ایس ایل ایک بھرپور ایونٹ تھا جس سے مالی استحکام آیا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے زیادہ بڑے نام بھی ایکشن میں آئے،ہم لیگ کو بڑا، مضبوط اور بہتر کرتے ہوئے اسے دنیا بھر کے کرکٹرز کیلیے اولین انتخاب بنانا چاہتے ہیں، اس میں کرکٹ کے معیار پر کوئی بھی سوال نہیں اٹھا سکتا،آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، یواے ای اور بنگلہ دیش سے اپنی لیگز پی ایس ایل سے پہلے شیڈول کیں، ان کو اندازہ ہے کہ شائقین میں مقبول ایونٹ شروع ہوگیا تووہ بھرپور توجہ حاصل کرے گا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کا یہ ٹورنامنٹ ایک بار پھر مستقبل کے اسٹارز کو اْبھرنے کا موقع فراہم کرے گا، یہاں سے سامنے آنے والے کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کیلیے راستے تلاش کرنے میں کامیاب ہوں گے، شائقین میچز دیکھنے کیلیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہوئے تمام ٹیموں کو سپورٹ کریں۔

ایک سوال پر مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فی الحال کوئٹہ میں کوئی لیگ میچ نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وہاں ایک نمائشی میچ 5 فروری کو کرائیں گے،اگلے سال پی ایس ایل میچ پر غور کیا جائے گا۔

لیگ میں ٹیموں کے اضافے سے متعلق انھوں نے کہا کہ ہم فرنچائزز سے ساتویں اور آٹھویں ٹیم کو شامل کرنے کی بات کررہے ہیں، ٹیمیں بڑھانا ایک چیلنج لیکن امید ہے کوئی حل نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen + 10 =