دسمبر 22, 2024

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز، پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

سیاسیات- نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، فاسٹ بولر حسن علی کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بیٹر کامران غلام کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محمد علی اور فہیم اشرف 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ حارث رؤف بھی انجری سے مکمل نجات حاصل نہیں کرسکے لہٰذا انہیں بھی شامل نہیں کیا گیا۔

انگلینڈ کیخلاف ہونے والے ملتان اور کراچی ٹیسٹ مِس کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان (نائب کپتان / وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) ، سلمان آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی جبکہ  دوسرا تین جنوری سے ملتان میں ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × one =