سیاسیات- قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز سعود شکیل نے سری لنکا میں ڈبل سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔
گال میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں مڈل آرڈر بلےباز سعود شکیل نے پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالتے ہوئے 200 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 352 گیندوں کا سامنا کیا اور 19 چوکے لگائے۔
سری لنکا کے خلاف ابتدائی 5 وکٹیں جلد گرجانے کے بعد دنوں بیٹرز نے 177 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی تھی۔
سعود شکیل سے قبل پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلےباز ڈبل سینچری اسکور کرنے میں ناکام رہا تھا تاہم سال 2014 میں یونس خان نے 177 جبکہ محمد حفیظ نے 2012 میں 196 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے سال 2021 میں عابد علی نے 2021 میں زمبابوے کے خلاف ہرارے میں ڈبل سینچری اسکور کی تھی۔