دسمبر 23, 2024

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، دو کھلاڑی ڈراپ، دو کی ٹیم میں واپسی

سیاسیات- قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئر لینڈ اور دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
قومی سلیکٹرز وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق اور بلال افضل نے پریس کانفرنس کے دوران دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا۔

پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد کیا جائے گا۔

آئرلینڈ کے خلاف سیریز 10 سے 14 مئی تک ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز 22 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان 22 مئی کو لیڈز میں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے بعد کیا جائے گا اور اسکواڈ کو 18 سے 15 رکنی کر دیا جائے گا۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کے اعلان کی آخری تاریخ 24 مئی ہے۔

دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ساتھ آل راؤنڈر حسن علی اور سلمان علی آغا کو 18 رکنی اسکواڈ میں دوبارہ شامل کیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ہوم سیریز کے 17 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں شامل اسپنر اسامہ میر اور فاسٹ بولر زمان خان جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

ممبر سلیکشن کمیٹی محمد یوسف نے بتایا کہ اعظم خان جو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل انجری کا شکار ہو گئے تھے وہ اب فٹ ہیں جبکہ محمد رضوان بھی اب مکمل فٹ ہیں اور دونوں کھلاڑی 18 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen − 14 =