جنوری 15, 2025

حارث رؤف کی دورہ آسٹریلیا سے دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے

سیاسیات-پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کے ٹیسٹ ٹور کیلیے گذشتہ روز اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تاہم اس میں حارث رؤف شامل نہیں تھے، ان کی جانب سے آخری لمحات میں ٹور سے دستبرداری اختیار کی گئی جس پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

خود نئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی فاسٹ بولر کے اس فیصلے پر مایوس دکھائی دیے، انھوں نے اسے پاکستان کرکٹ کیلیے بھی نقصان دہ قرار دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران وہاب کا کہنا تھا کہ حارث رؤف ایک امپیکٹ پلیئر اور ہمیں ان کی صلاحیتوں سے ٹیسٹ کرکٹ  میں فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، ہم نے ان سے صرف ایک دن میں 10 سے 12 اوورز کرانے کا مطالبہ کیا، اتنے تو وہ حال ہی میں ون ڈے کرکٹ میں کرتے رہے ہیں، ٹیم مینجمنٹ نے ان سے بات کی تھی مگر وہ راضی نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے وہ بولرز جوکہ 140میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں وہ ان فٹ ہیں، اس لیے ایک پلیئر ہونے کے ناطے آپ کو قربانی دینے کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کو پاکستان کیلیے کھیلنا چاہیے نہ کہ پیٹھ دکھائیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − 6 =