دسمبر 23, 2024

بنگلہ دیش کیخلاف بابر، رضوان اور شاہین کو ڈراپ کرکے نئےکھلاڑیوں کو موقع دیئے جانیکا امکان

سیاسیات ـ قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور پہلے راؤنڈ سے ہی آؤٹ ہونے کے بعد کرکٹ ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچ اب اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے ہیں جس کے اسکواڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے خلاف نئےکھلاڑیوں کو موقع دینے کی بات کی ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولنگ میں شاہنواز دھانی، عامر جمال، خرم شہزاد، میر حمزہ اور نسیم شاہ کی موجودگی میں حارث رؤف کے نام پر غور نہیں کیا جائیگا جبکہ شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سیریز میں آرام دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور  ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بھی انہی خطوط پر گفتگو ہو رہی ہے جبکہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود ہوم سیریز میں وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا اور سعود شکیل ٹیم کے ایسے کھلاڑی ہیں جن کی فائنل الیون میں شمولیت یقینی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve − 3 =