دسمبر 23, 2024

اسسٹنٹ کوچ کا بھی الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا اعلان

سیاسیات- پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے بھی الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا اعلان کردیا ہے۔

اپنے بیان میں قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، تمام الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹےالزام لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ مایوس کن اور خطرناک ہے، شواہد کے بنا بات کرنا قانونی جرم ہے،ایسے تمام لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔

اظہر محمود کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات لگا کرسوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کا عمل ناقابل قبول ہے، مجھ پر اور میری فیملی پر بے بنیاد الزام لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے بھی الزامات لگانے والے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کے فیصلے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

کپتان کے قریبی ذرائع کے مطابق بابر اعظم سابق کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے مایوس ہوئے،  ان کی جانب سے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کو لیگل نوٹس بھجوانے کا امکان ہے، بابر نے اس حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ بھی یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے بیانات کا ڈیٹا اکٹھا کر رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen + nineteen =