دسمبر 21, 2024

ارشد ندیم کا اولمپکس میں گولڈ میڈل، ایرانی سفارتخانے کی جانب سے مبارکباد

سیاسیات- پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے ارشد ندیم کی طرف سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کردی۔

اپنے پیغام میں ترجمان نے کہا کہ ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو کر کے ریکارڈ توڑا، یہ یہ جیت پاکستانی عوام کی صلاحیتوں اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی یہ جیت پاکستان کیلئے بے پناہ فخر کا باعث ہے اور پاکستانیوں کا یہ عزم عالمی سطح پر کھلاڑیوں کو متاثر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی برادر قوم کو ایسے سنگ میل عبور کرتے دیکھنے پر فخر ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − 17 =