دسمبر 21, 2024

آج کے دن گڑھ مہاراجہ کی عوام یتیم ہوئی

تحریر: محمد شاہد رضا خان

آج کے دن وفات پانے والے سابق نوجوان ایم پی اے نواب عون عباس سیال جو 16 جون 1982 کو نواب مظفر علی خان سیال کے گھر گڑھ مہاراجہ میں پیدا ہوئے نواب عون عباس خان سیال 2013 میں اس وقت کے حلقہ پی پی 83 اور موجودہ حلقہ پی پی 130 سے ایم پی اے منتخب ہوئے ۔ وہ 2013 سے 2018 تک ایم پی اے رہے۔ ان کے والد سابق ایم پی اے نواب مظفر علی خان سیال کا بھی حلقے کی سیاست میں بہت بڑا نام اور مقام تھا۔وہ بھی پچاس سال۔کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے تھے نواب عون عباس خان سیال نواب ذوالفقار علی خان سیال کے نواسہ نواب طالب رضا سیال کے بھانجے ان کے والد نواب مظفر خان سیال سابق ایم این اے نواب نجف خان سیال مشیر وزیر اعلی نواب فیصل جبوانہ کے ہم زلف تھے
 نواب عون عباس خان سیال انتہائی شریف النفس، سادگی کا پیکر،انتہائی ملنسار، یتیم پرور، اور خوش اخلاق شخصیت کے حامل انسان تھے۔ نواب عون عباس خان سیال جھنگ کی سیاست کا حقیقی ترجمان تھے
نواب عون عباس خان سیال نے کم عمری میں ہی سیاست میں حصہ لیا اور ایم پی اے منتخب ہوئے۔
 آج کے دن ان کی اچانک وفات پر ان کے چاہنے والے گہرے صدمے سے دوچار ہوئے۔ لوگوں کو یقین نہیں ہو رہا تھا کہ نواب عون عباس خان عارضہ قلب کے باعث وفات پا چکے ہیں۔ آج کے دن پورے احمد پور سیال بلکہ پورے جھنگ میں اچانک سوگ کا سماں تھا اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔
خداوندمتعال مرحوم نواب خان عون عباس خان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے

 

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × one =