دسمبر 21, 2024

9 مئی کے واقعات میں ملوث پہلا سرکاری ملازم معطل

سیاسیات- 9 مئی کے واقعات میں ملوث پہلے سرکاری ملازم کو معطل کردیا گیا، محمد اسماعیل انجنیئرنگ یونیورسٹی مردان میں اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات تھے۔

انجنیئرنگ یونیورسٹی مردان نے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات محمد اسماعیل کی معطلی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق محمداسماعیل کے خلاف سٹی تھانا مردان میں مقدمہ درج ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزم نے مردان میں جی ٹی روڈ بند کر کے احتجاج کیا تھا اور  پاک فوج کے خلاف نعرے بازی اور تقاریر بھی کیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے نفرت انگیز تقاریر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

اعلامیہ کے مطابق محمد اسماعیل کویونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کی منظوری سے معطل کیا گیا ، ملزم محمد اسماعیل گرفتاری کے بعد سینٹرل جیل مردان میں ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 + 20 =