ستمبر 29, 2024

2011 میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ انتخابات تھے۔ فیاض چوہان

سیاسیات-استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)  کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ 2011 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ انتخابات تھے،مرکز سے لے کر  یوسیز  تک اپنی مرضی کے امیدواروں کو عہدے دیے گئے۔

حامد خان ایڈووکیٹ کی طرف سے جہانگیر ترین اور علیم خان پر لگائے گئے الزامات پر ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بدنام زمانہ اور دھاندلی زدہ الیکشن کے ذمہ دار  عارف علوی، حامد خان اور رؤف حسن کا گینگ تھا۔

انہوں نے کہا کہ بدنامِ زمانہ انٹرا پارٹی الیکشن کی ذمہ داری حامد خان اپنے منہ سے تسلیم کر رہے ہیں، حامد خان جہانگیر ترین اور علیم خان پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش نہ  کریں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × three =