اکتوبر 9, 2024

190ملین پاؤنڈ اسیکنڈل میں عمران خان طلب

سیاسیات-قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 18 مئی کو طلب کر لیا۔

نیب نے عمران خان کو نیشنل کرائم ایجنسی 190ملین پاؤنڈ اسیکنڈل میں طلب کیا ہے اور انہیں کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عمران خان سے این سی اے سے متعلق تفصیلات مانگی گئیں اور نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی عدم حاضری پر قانونی کارروائی ہوگی۔

نوٹس کے متن کے مطابق عمران خان اپنے ہمراہ القادر یونیورسٹی کی زمین کے کاغذات، القادر ٹرسٹ کی تفصیلات اور الحاق کے کاغذات ساتھ لائیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان القادر یونیورسٹی کی ڈیڈ، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ہمراہ لائیں۔

دوسری جانب نیب راولپنڈی نے عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبرکو بھی طلب کرلیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر کو 22 مئی کو نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوکر انکوائری میں جواب ریکارڈ کرائیں، عدم پیشی پر نیب قانونی کارروائی کرے گا۔

نوٹس کے متن کے مطابق شہزاد اکبر کو نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل تحقیقات میں طلب کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیب نے عمران خان کو اسی کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور فوجی تنصیبات و مقامات پر حملے ہوئے تھے تاہم سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 1 =