مارچ 9, 2025

یہ مکافات عمل ہے۔ بلاول کا عمران کی گرفتاری پر ردعمل

سیاسیات- پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی گرفتاری کو مکافات عمل قرار دے دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس میں عدالتی حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ’یہ مکافات عمل ہے‘۔

دوسری جانب پی پی رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی مگر کوئی شخص قانون سے بالا نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے مخالفین کو چور ڈاکو کہتے تھے اور انہیں جتنا ریلیف ملا کسی اور کو نہیں ملا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کی سوچ آمرانہ تھی جس کی وجہ سے آج پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی جماعت بن گئی ہے اور احتجاج بھی صرف سوشل میڈیا کی حد تک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں کوئی بھی حریف ہو مقابلہ کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × one =