دسمبر 30, 2024

ہم دوسروں کے تنازعات کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ وزیر خارجہ

سیاسیات- وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ تنازعات سے تھک چکے ہیں،ہم دوسروں کے تنازعات کا حصہ بننا نہیں چاہتے۔

سنگاپور کے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یوکرین سے ہمدردی ہے لیکن پاکستان کے اپنے بہت سے داخلی اور علاقائی مسائل ہیں، پاکستان جانتا ہے کہ تباہی کیا ہوتی ہے،ہم کسی اور طویل جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی توجہ افغانستان سے جلدی ہٹ کر یوکرین پر چلی گئی، افغان پناہ گزینوں کی جگہ یوکرینی پناہ گزینوں،افغان امداد کی جگہ یوکرینی امداد نے لے لی ۔

اس کے علاوہ بلاول نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے اشتراک میں بے پناہ معاشی مواقع ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خا رجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک پہنچ گئے  ہیں، وہ اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں جی 77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seven + sixteen =