جنوری 22, 2025

گیارہ مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات

سیاسیات-محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 10 مارچ (اتوار) کو رمضان المبارک کا چاند پیدا ہوگا اور 11 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند10مارچ (اتوار)کو دوپہر 2 بجے پیدا ہوگا، چاند کی عمر11مارچ کو 28گھنٹے سے زائد ہوگی، اس لیے 11 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ 11مارچ کو وسطی اور زیریں سندھ اور بلوچستان میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کامزید کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی سسٹم اور مطلع ابرآلود ہونے کے سبب موسم چاند کی رویت کے لیے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوگا

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − eleven =