سیاسیات-پولیس نے حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان کو گوادر میں مقامی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مولانا ہدیت الرحمان کے ہمراہ مزید تین افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف گوادر میں نقص امن اور بلوے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔