سیاسیات- بانی پی ٹی آئی عمران خان کے میڈيا ایڈوائزر ذلفی بخاری نے کہا ہےکہ ان کی جماعت جلد ہی آزاد امیدواروں کے لیے پارٹی بینرکا اعلان کرے گی۔
خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ذلفی بخاری نےکہا کہ آزاد امیدواروں کے لیے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ بینرکا 24 گھنٹوں میں اعلان کردیا جائےگا۔
ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا کوئی خدشہ نہیں کہ آزاد امیدوار کہیں چلے جائیں گے۔
ذلفی بخاری نے کہا کہ آزاد امیدوار وہ لوگ ہیں جنہوں نے پچھلے 18 ماہ سخت محنت کی ہے۔