اپریل 5, 2025

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل مہنگا

سیاسیات-وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا پیٹرول کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا، پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کافی اضافہ ہوا ہے اس لیے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − 18 =