جنوری 2, 2025

پولیس کا چھاپہ، ذلفی بخاری کا گھر سیل

سیاسیات- اسلام آباد میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما ذلفی بخاری کے گھر پر رات گئے مبینہ چھاپہ مارا۔

پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے گھر سیل کر دیا گیا جبکہ ملازمین اور پالتو جانوروں کو بھی نکال دیا گیا۔

دوسری جانب  پارلیمنٹ اجلاس میں خواجہ آصف کے متنازعہ جملوں پر تنقید کرنے والی پی ٹی آئی کی رہنما سینیٹر ڈاکٹر زرقا نے بھی لاہور میں اپنے کلینکس پر مبینہ پولیس چھاپے کا دعویٰ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے دونوں کلینک سیل کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سینیٹر ڈاکٹر زرقا کے دعوے کی  یکسر تردید کی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 1 =