دسمبر 22, 2024

پنجاب کی گھمبیر صورتحال، خیبرپختونخواہ اسمبلی کی تحلیل موخر

سیاسیات- پنجاب کی صورت حال کے باعث خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل بھی موخر ہوگئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اعلان کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کو آج 23 دسمبرکو تحلیل ہونا تھا۔ مگر پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر کے باعث کے پی اسمبلی کی تحلیل بھی موخر ہوگئی۔

اسمبلی تحلیل رکنے کے باعث صوبائی حکومت کو کام کرنے کی مزید مہلت مل گئی ۔

صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان جب بھی اشارہ کریں اگلے پانچ منٹ میں اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − six =