دسمبر 29, 2024

پرویز الہی کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی کوشش

سیاسیات-وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے ایک سابق بیوروکریٹ کے ذریعےچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی کوشش کی تاہم چیف الیکشن کمشنر نے پرائیوٹ مقام پر ملاقات سے انکار کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے پرائیوٹ جگہ پر ملنے سے انکار کیا  اور کہا کہ پرویز الہیٰ ملنا چاہیں تو ان کے دفتر آجائیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات چوہدری شجاعت کو پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناع دینے کے تناظر میں کی جانی تھی۔

خیال رہے کہ چوہدری شجاعت اور  پرویز الہٰی کے درمیان سیاسی فاصلے پیدا ہونے پر  ق لیگ پنجاب کے سیکرٹری کامل علی آغا نے پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت کو  ہی عہدے سے ہٹادیا تھا جس پرالیکشن کمیشن نے حکم امتناع جاری کیا۔

ذمہ دار ذرائع اس کے تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ایک قریبی سابق بیوروکریٹ کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی تھی کہ وہ ان سے پرائیویٹ مقام پر ملنا چاہتے ہیں جس پر سکندر سلطان نے انکار کردیا اور کہا کہ پرویز الہیٰ ملنا چاہتے ہیں تو ان کے دفتر میں مل سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کچھ عرصہ قبل وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے بھی چیف الیکشن کمشنر سے فون پر رابطہ کیا اور  پیشکش کی کہ وہ پنجاب میں کسی بھی افسر کو کسی عہدہ پر لگانا چاہیں تو حکومت آرڈر جاری کردے گی لیکن سکندر سلطان نے جواب دیا کہ دوبارہ ایسی بات نہ کریں۔

وزیراعلیٰ کے قریبی سابق بیوروکریٹ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا ایک کام کہا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 + 15 =