مارچ 9, 2025

پاک ایران کشیدگی سے اسرائیل کے فلسطین پر مظالم سے توجہ ہٹے گی۔ مشاہد حسین سید

سیاسیات-سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایران کے حملے نے غزہ کی صورتحال پر یکجہتی میں دراڑ ڈالی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران میں کشیدگی سے اسرائیل کے فلسطین پر مظالم سے توجہ ہٹے گی۔

مشاہد حسین سیدکا کہنا تھا کہ  ہمارا  خیال تھا کہ شام تک شاید  ایران اپنی حرکت پر معذرت کرلےگا، امریکہ نے جب سلالہ پر حملہ کیا تو ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ معافی مانگیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیرخارجہ کی نگران وزیراعظم سے خوشگوار ملاقات ہوئی جس کے دو گھنٹے بعد یہ واقعہ ہوا، اس وقت گورنر سندھ ایران کے دورے پر تھے، دونوں ممالک کی نیوی کی مشترکہ مشقیں ہو رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی ڈیپ اسٹیٹ پاسداران انقلاب کی اپنی پالیسی ہے، ایران کی ڈیپ اسٹیٹ کی اپنی خارجہ پالیسی ہے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ شروع ایران نے کیا ہے، ایران کی حرکت پر حیرت ہوئی اور صدمہ ہوا، ایران کے میزائل حملے میں معصوم بچے شہید  ہوئے۔

سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے تمام عمل میں صبر  اور  ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،  پاکستان ایران کشیدگی کا نقصان امت مسلمہ کو ہے،  پاکستان ایران  کشیدگی کا فائدہ اسرائیل، بھارت اور امریکہ کو  ہوگا

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − ten =