سیاسیات- پاکستان اور ایران کے درمیان معاشی تعلقات کے ایک نئے دورکا آغاز ہو رہا ہے،پاکستان اور ایران نے مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ کرلیا- کابینہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دیدی ، دستخط ایرانی صدر کے دورہ کے دوران کیے جائینگے ، حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے ایران کے ساتھ ایم او یو کے لیے سرکولیشن سمری پر منظوری لی گئی-مفاہمتی یادداشت پرایرانی صدر کےدورہ پاکستان کے دوران دستخط کیے جائیں گے-ایرانی صدر کا دورہ پاکستان بائیس سے 24 اپریل کے دوران شیڈول ہے-ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں ممالک خنےمفاہمتی یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دیدی -پاک ایران مشترکہ خصوصی اقتصادی زون گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر ریمدان-گبد سرحد پر قائم کیا جائے گا-خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی-حکومتی ذرائع کے مطابق ایران کے لیے برآمدات کے حوالے سے پاکستان میں بڑی صلاحیت موجود ہے-پاکستان کی جانب سے ایران کے لیے ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات، فارماسیوٹیکلز،آئرن اور اسٹیل مصنوعات برآمد کی جاسکتی ہیں-اسی طرح مشترکہ خصوصی اقتصادی زون میں درآمدات کے متبادل اشیاء والی صنعتوں کا قیام عمل میں لاکر جاری کھاتوں پر دباؤ کم کیا جاسکتا ہے۔