سیاسیات- اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات امریکہ کا نہیں ہمارا معاملہ ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکہ کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکہ کا مسئلہ ہے ہمارا نہیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ اس لیے بھی اہم ہے کہ کچھ عرصہ پہلے دونوں ممالک میں کشیدگی ہوئی تھی، کشیدگی سے ہوئے نقصان کے ازالے کے لیے بھی یہ اقدامات ضروری ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات 70 دہائیوں سے مضبوط رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے صدر سید اہراہیم رئیسی سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔