دسمبر 22, 2024

پاکستان روس سے سستا تیل حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔ بلاول بھٹو

سیاسیات- پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان روس سے سستا تیل حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔

امریکی خبر رساں ادارے پی بی ایس کے انٹرویو میں بلاول بھٹو سے سوال کیا گیا کہ پاکستان نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ روس سے سستا تیل خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان اور چین کا تعلق بھی مضبوط ہوا ہے؟ تو کیا پاکستان امریکہ کا اتحادی ہوتے ہوئے جیو پولیٹیکل حریفوں سے کاروبار کر سکتا ہے؟

بلاول بھٹو نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور چین ہمسایہ ممالک ہیں جن کی ایک پرانی تاریخ ہے اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں معیشت شراکت داری کا اہم نکتہ ہے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کی تاریخ بھی کافی پرانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس لیے پاکستان کے لیے یہ ممکن ہے کہ چین اور امریکہ دونوں سے اچھے تعلقات رکھے۔

تاہم بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان روس سے سستی توانائی کی مد میں کچھ حاصل نہیں کر رہا اور ناہی کوشش کر رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ایک مشکل معاشی صورت حال اور مہنگائی کا سامنا کر رہا ہے جس میں توانائی کا شعبہ بھی عدم تحفظ کا شکار ہے اور اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مختلف طریقوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ روس سے کسی قسم کی توانائی کو استعمال کے قابل بنانے کے لیے پاکستان کو وقت درکار ہو گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 + 14 =