سیاسیات- پاور ڈویژن نے بجلی بل میں ریلیف کیلیے تجاویز تیارکر لیں۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی بل کی ادائیگی اقساط میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بھاری بجلی بلز کی ادائیگی سردیوں کے مہینوں میں ادا کرنے کی بھی تجویز ہے جبکہ گھریلو صارفین کو بجلی بلز پر ون سلیب بینیفٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے، بجلی بلز پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ختم کرنے پر وزارت خزانہ کی رائے لینے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی بلز پر 9 روپے فی یونٹ جی ایس ٹی عائد ہے، تمام تجاویز آج منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ بجلی بلز میں فوری طور پر کمی کی کوئی تجویز نہیں، بجلی بلز میں کمی کیلئے بازار اور دفاتر شام چھ بجے تک بند کرنے کی تجویز دی گئی۔