دسمبر 28, 2024

پاسپورٹ کے اجرا سے متعلق شکایات اور آگاہی کے لئے فون نمبر اور واٹس ایپ جاری

سیاسیات- محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نئے پاسپورٹ کے اجرا یا تجدید کے سلسلے میں شکایات اور آگاہی کے لیے فون نمبر اور واٹس ایپ نمبر جاری کردیا۔ 

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کے مطابق ان کی کوششوں سے پاسپورٹ کا اجرا معمول کے مطابق جاری ہے تاہم عوام الناس کو اگر پاسپورٹ کے اجرا یا تجدید کے سلسلے میں مشکلات ہیں تو وہ فون نمبر 0519107072 اور 0519107072 پر کال کرکے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں یا معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ پاسپورٹ کی وصولی یا پرنٹنگ میں تاخیر کے حوالے سے شہری واٹس ایپ نمبر 03368566685 پر اپنے پاسپورٹ کے ٹوکن کی رسید کی تصویر بھیج دیں تاکہ ان کی شکایت کا ازالہ کیا جا سکے۔

ڈی جی مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ عوام الناس کو اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × five =