اپریل 5, 2025

پارا چنار ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کیلیے مشترکہ کمیٹی کا دورہ

سیاسیات- پارا چنار ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور پی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے دورہ پاراچنار ایئرپورٹ مکمل کرلیا۔

پی اے اے کے مطابق دورہ پاراچنار ایئرپورٹ پر تجارتی و امدادی پروازوں کی بحالی کے امکانات اور ممکنہ اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا۔

جوائنٹ بورڈ آف آفیسرز نے ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، تکنیکی پہلوؤں اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزارت دفاع کی ہدایت پر پی اے اے اور پی آئی اے ارکان پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، پارا چنار ایئرپورٹ کا دورہ کرنے والی مشترکہ کمیٹی ائیرپورٹس اتھارٹی کے چھ اور پی آئی اے کے دو ارکان پر مشتمل ہے۔

مشترکہ کمیٹی نے ایئرپورٹ آپریشنلائزیشن کی فزیبلٹی اسٹڈی کے لیے پاراچنار ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × four =