سیاسیات-وفاقی وزرا نے نگران سیٹ اپ سے متعلق باضابطہ مشاورت کے لیے مولانا فضل الرحمان کے گھر بیٹھک لگالی۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق نگران سیٹ اپ کے لیے باضابطہ مشاورت شروع کردی گئی ہے، اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اسحاق ڈار، سعد رفیق اور ایاز صادق پر مشتمل وزارتی ٹیم نے ملکی سیاسی صورت حال، اسمبلی کی مدت اور نگران سیٹ اپ پر مشاورت کی۔
اس سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس میں ہوا جس میں اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق پیپلز پارٹی کی تجویز پر غور کیا گیا اور اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نگراں سیٹ اپ کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائے۔