دسمبر 22, 2024

وزیر اعلی پنجاب سمیت کچھ افراد کی رائے ہے کہ اسمبلیاں توڑنے میں جلدی نہ کی جائے۔ قریشی

سیاسیات-   پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اعتراف  کیا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور کچھ دیگر کی رائے ہے کہ اسمبلیاں توڑنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔

ایک انٹرویو میں شاہ محمود نے کہا کہ یہ سیاست کا نہیں ریاست کے سوچنے کا وقت ہے، مونس الٰہی نے عمران خان کو پھر یقین دلایا ہے کہ جو بھی فیصلہ وہ کریں گے پرویزالٰہی اس کی تائید کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر سے وفاقی وزرا ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال پر نہیں، پارلیمنٹ میں لائے جانے والے ایک بل پر صدر کے تحفظات سے متعلق تھی۔

 

 

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × three =