سیاسیات- وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے قطر پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف قطر کے دو روزہ دورے کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس سے پہلے انہوں نے ریاض میں سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔
سعودی وزیر نے پاکستان میں مزید 60 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ مختلف شعبوں میں پاک سعودی ایم او یوز 27 سے بڑھ کر 34 ہوگئے جبکہ سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 20 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 2 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ مالی معاملات میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ مل کر خوشحالی اور ترقی کی منازل طے کریں گے۔