جنوری 22, 2025

واقعہ کربلا ہمیں حق کی خاطر آواز اٹھانے کا پیغام دیتا ہے، گورنر پنجاب

سیاسیات- گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ یوم عاشور حق اور باطل کے درمیان واضح تفریق کا درس دیتا ہے۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں نے ظلم کیخلاف کلمہ حق بلند کیا، شہدا کربلا نے مظلوم انسانیت کو باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سانحہ کربلا سبق دیتا ہے آزمائش کی ہر گھڑی میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا جائے، واقعہ کربلا ہمیں اپنے اندر ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنے کا پیغام دیتا ہے، واقعہ کربلا ہمیں حق کی خاطر آواز اٹھانے کا پیغام دیتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 4 =