دسمبر 24, 2024

نگراں وزیر اعلی پنجاب مجالس و جلوسوں کا فضائی جائزہ لیتے رہے

سیاسیات- نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور کا فضائی دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او بھی ان کے ہمراہ تھے۔ محسن نقوی نے شہر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا فضائی معائنہ کیا۔ انہوں نے جلوسوں کے روٹس اور پولیس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے اندرون شہر، کربلا گامے شاہ، انار کلی، اسلام پورہ، ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five − 1 =