جنوری 13, 2025

نواز شریف وطن واپسی سے قبل 3 عرب ممالک کا دورہ کریں گے

سیاسیات- مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی سے قبل سعودی جانے کا امکان ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امکان ہے کہ وہ وطن واپسی سے قبل مشرق وسطی کے 3 ممالک کا دورہ کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان پہنچنے سے قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کر سکتے ہیں، نواز شریف کے مذکورہ ممالک کے دوروں کے انتظامات کیے جارہے ہیں، مریم نواز سمیت متعدد اہم لیگی رہنما ان کے ہمراہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف ان ممالک کے ساتھ پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty + 13 =