دسمبر 22, 2024

نواز شریف نے پنجاب اسمبلی بچانے کی حکمت عملی مسترد کر دی

سیاسیات- سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پنجاب میں پارٹی کے صوبائی سربراہ کو انتخابات کے لیے موزوں امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

ذرائع کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ ان ہدایات کا مقصد پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی تحلیل کو روکنے کے لیے بظاہر قانونی آپشنز کی عدم دستیابی اور انتخابات سے فرار کے تاثر کو زائل کرنا ہے۔

تاہم پارٹی رہنما مصر ہیں کہ نواز شریف اُس وقت کے لیے تیاری کر رہے ہیں جب صوبے میں انتخابات ہوں گے اور اس یقین کا اظہار کیا کہ پنجاب میں موجودہ حکمران اتحاد اسمبلی کو تحلیل نہیں کرے گا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ ’وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے جمعہ (9 دسمبر) کو ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ(ن) پنجاب کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اجلاس نواز شریف کی ہدایت پر طلب کیا گیا ہے تاکہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں انتخابات کے لیے موزوں امیدواروں کے ناموں کی شارٹ لسٹنگ کا عمل شروع کیا جا سکے۔

عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ ’عمران خان بہرحال اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے لیکن اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ہم اس کے لیے پوری طرح تیار رہنا چاہتے ہیں‘۔

قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ شریف برادران کو مسلم لیگ(ن) میں شامل ’خیرخواہوں‘ کی جانب سے مشوہ دیا گیا تھا کہ وہ کسی بھی قیمت پر پنجاب اسمبلی بچانے کے بیانیے کو چھوڑیں اور پُراعتماد رویہ اختیار کریں تاکہ یہ واضح ہو کہ وہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں انتخابات سے نہیں گھبرا رہے۔

مسلم لیگ(ن) کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پارٹی آئینی، معاشی اور امن و امان کی وجوہات کی بنا پر اسمبلیوں کو بچانا چاہتی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × five =