سیاسیات- چیف آف سراوان اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے ساتھیوں کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ میں ہونے والی شمولیتی تقریب میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی شرکت کی۔
تقریب سےخطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ اسلم رئیسانی کو کئی بار جے یو آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی لیکن آج اپنے مقصدمیں کامیاب ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل کا انبارہے، وسائل کچھ نہیں، صوبے کےعوام کو یہاں کے وسائل کا مالک سمجھتے ہیں۔