جنوری 15, 2025

نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ نہ کرسکا

سیاسیات-قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکا۔

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے نئی حلقہ بندیاں کرنےکی تجویز دی ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکا، معاملے پرمزید غورکیا جائےگا۔

دوسری جانب نئی مردم شماری کی منظوری کا مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نئی حلقہ بندیوں پر الیکشن کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ 5 اگست کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اور  پنجاب کے نگران  وزرائے اعلیٰ شریک تھے، اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں جاری نوٹیفکیشن کو غیرقانونی قراردیا جائے۔

درخواست میں  الیکشن کمیشن کو فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 + ten =