دسمبر 25, 2024

مودی کا دورہ: امریکہ کا پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ

سیاسیات- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکہ کے دورے پر ہیں جس کے دوران وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف مزید کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی سی سی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بی بی سی کے مطابق ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں سرحد پار سے پراکسی گروہوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپنی سرزمین کو دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے مذموم سازشں رچا کر اور  لغو و بے بنیاد الزامات لگا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہو۔ بھارت، امریکہ سمیت دیگر عالمی قوتوں کو شیشے میں اتارنے کے لیے جھوٹی کہانیاں بھی گھڑتا ہے جس کی مثالیں درجنوں فالس فلیگ آپریشنز ہیں۔

امریکہ بھی بھارت کے زہریلے اور جھوٹے پروپیگنڈے میں آجاتا ہے حالانکہ امریکہ یہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان کے عوام اور فوج نے دی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ روز امریکہ کے دورے پر پہنچے ہیں اور انھوں نے امریکی کانگریس سے بھی خطاب کیا تھا۔

بھارتی وزیر اعظم کی آمد پر وائٹ ہاؤس کے سامنے مسلم، سکھ اور عیسائی کمیونیٹی نے شدید احتجاج کیا اور مودی کے ظالمانہ اقدامات کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرکے رکھ دیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − 2 =