سیاسیات- عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہی کو اشتہاری قرار دے دیا۔
منی لانڈرنگ میں ملوث مونس الہی کیخلاف گھیرا تنگ ہوگیا۔ ان کے ملک سے فرار ہونے کے باعث انھیں اشتہاری قرار دیا گیا۔
مونس الٰہی کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بینک اکاؤنٹس اور تمام جائیداد منجمد کرنے کی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
عدالت نےمونس الہی کی سفری معلومات، بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات، پاسپورٹ، شناختی کارڈ اوررہائش گاہ کادرست پتہ بھِی طلب کرلیا۔
مونسی الہی کیخلاف منی لانڈرنگ کےدومقدمے درج ہیں جن کے مطابق مونس الٰہی اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر لے کر گئے۔
اینٹی کرپشن سرکل پنجاب میں بھی مونس الہی سمیت 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں جمع کرادیا گیا۔