فروری 2, 2025

مسعود پزشکیان کا صدر منتخب ہونا ایران خطے اور دنیا کے لیے مثبت پیغام ہے۔ ملیحہ لودھی

سیاسیات- سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسعود پزشکیان کا صدر منتخب ہونا ایران خطے اور دنیا کے لیے مثبت پیغام ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھاکہ ایرانی عوام نے اصلاح پسند صدر کو منتخب کیا ہے لیکن ایرانی پارلیمنٹ اب بھی ہارڈ لائنرز کے کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسعود پزشکیان کا منتخب ہونا ایران خطے اور دنیا کے لیے مثبت پیغام ہے، امریکی صدر بائیڈن نے شروع میں ایران پر پابندیوں پر نظرثانی کی کوشش کی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ ایران میں حتمی فیصلے کا اختیار آیت اللہ خامنہ ای کے پاس ہے، ایرانی صدر کو بڑے معاشی چیلنج کا بھی سامنا ہے، معاشی پابندیوں سے ایرانی عوام کو معاشی مشکلات رہی ہیں۔

خیال رہے کہ ایران کے صدارتی انتخاب میں اصلاحات کے حامی امیدوار مسعود پزشکیان جیت گئے۔

ایران کی وزارت داخلہ سے جاری کردہ نتائج کے مطابق اصلاحات کے حامی امیدوار مسعود پزشکیان ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہو گئے جبکہ قدامت پسند مخالف سعید جلیلی نے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائڈووٹ حاصل کیے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen − nine =