جنوری 1, 2025

مرغی اور انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ؛ انتظامیہ سرکاری نرخ کے اطلاق میں ناکام

سیاسیات-سرد ہوائیں چلتے ہیں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں فی درجن انڈے 400روپے میں فروخت ہونے لگے مرغی کی قیمت بھی بڑھ گئی فی کلو مرغی کا گوشت 620 روپے کلو فروخت ہونے لگا جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ انڈے اور مرغی من مانی قیمت پر فروخت ہورہے ہیں شہری انتظامیہ سرکاری نرخ کا اطلاق کرانے میں بری طرح ناکام ہے۔

صارفین کے مطابق شہر میں مرغی کی کسی دکان پر سرکاری پرائس لسٹ آویزاں نہیں اور نہ ہی انڈے سرکاری قیمت پر فروخت ہورہے ہیں۔ شہری انتظامیہ نے گراں فروشوں کو کھلی چھٹی دے دی ہے اور من مانی قیمتوں کو قانونی تحفظ دینے کے لیے مرغی کی قیمت کا سرکاری نرخ نامہ جاری کرنا روک دیا ہے۔

کمشنر کراچی نے شہر میں انڈوں کی فی درجن خوردہ قیمت 290روپے مقرر کی تھی تاہم اس قیمت پر کبھی عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ اس وقت بھی مرغی کے انڈے سرکاری قیمت سے 110روپے درجن زائد قیمت پر فروخت ہورہے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ تھوک سطح پر مرغی اور انڈے کی قیمت بڑھ رہی ہے جو طلب و رسد کاتوازن خراب ہونے کا نتیجہ ہے، موسم سرد ہونے کی وجہ سے انڈے اور مرغی کی طلب بڑھ گئی ہے جس  سے قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − 2 =