فروری 5, 2025

لاہور میں امریکی قونصل خانے کیلئے جگہ 110 سے بڑھا کر 154 کنال کر دی گئی

سیاسیات- لاہور کے سنٹرل بزنس ڈسترکٹ اتھارٹی کے ڈپلو میٹک انکلیو میں امریکی قونصل خانے نے اپنی عمارت کیلئے مزید جگہ خرید لی ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سی بی ڈی میں پہلے امریکی قونصل خانے کیلئے 110 کنال اراضی کی ڈیل گئی تھی۔ مگر اب 110 کی بجائے 154 کنال اراضی کی ڈیمانڈ کی گئی، جسے سی بی ڈی انتظامیہ نے تسلیم کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سی بی ڈی انتظامیہ اور امریکی حکام کے درمیان 75 کروڑ روپے فی کنال ریٹ طے پایا تھا۔ اس حوالے سے دو این او سیز بھی حاصل کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق 2 اگست کے بعد اراضی کی رقم وصولی کا شیڈول طے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سی بی ڈی میں مختص ایمبیسی ٹو کی 40 کنال سے زائد اراضی دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اتنے زیادہ جگہ پر اتنی بڑی عمارت کا پلان امریکہ کے ناپاک عزائم بھی ظاہر کرتا ہے۔ ایک قونصلیٹ آفس کیلئے اتنی زیادہ جگہ خریدنا اپنی جگہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ عوامی حلقوں نے اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + fifteen =