مارچ 9, 2025

عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونگے۔ اسعد محمود کا دو ٹوک موقف

سیاسیات- وفاقی وزیر اور جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا اسعد محمود نے دوٹوک مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔

ایک بیان میں مولانا اسعد محمود نے کہا کہ پارلیمنٹ اور پاکستان کے مجرم کے ساتھ بات نہیں ہوگی، عمران خان نے آئین توڑا اس پر آرٹیکل 6 لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں منتخب نمائندوں کی بات کو نہیں سنا جارہا، جب ہماری بات کو نہیں سنا جارہا تو فیصلے کو کیسے تسلیم کرلیں، آج سے تو لمبی لڑائی شروع ہوئی ہے، اس لڑائی میں پارلیمنٹ ہی جیتے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − 5 =