جنوری 15, 2025

عمران خان کے خلاف قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔ اقوام متحدہ

سیاسیات- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی میں قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے جاری مظاہروں سے آگاہ ہیں اوروہ تمام فریقوں سے تشددسے اجتناب کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

فرحان حق نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پرامن احتجاج کے حق کا احترام کرنے سمیت حکام پرزور دیتے ہیں کہ وہ سابق وزیر اعظم کیخلاف کی جانے والی کارروائی میں قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + eight =