جنوری 13, 2025

عمران خان کو ایک بار پھر بیرون ملک جانے کی پیشکش

سیاسیات-مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اٹک جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو بیرون ملک بھیجنے کی پیشکش کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے فضا بنائی جا رہی ہے جس کے تحت آنے والے قومی انتخابات میں ملک کی بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کو بھی دوسری جماعتوں کی طرح انتخابات میں حصہ لینے کیلئے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

تاہم ذرائع کے مطابق تینوں جماعتوں کے قائدین کو یہ اجازت نہیں ہوگی کہ وہ انتخابات میں حصہ لے سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائدین اور رہنما مسلسل یہ اظہار کر رہے ہیں کہ ان کے قائد نواز شریف چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنیں گے اور انتخابات میں حصہ لینے کیلئے جلد ہی پاکستان واپس آکر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے لیکن ان کی راہ میں قانونی اور آئینی پیچیدگیاں موجود ہیں اس لیے ان کے مخالفین یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس بناء پر نواز شریف کی وطن واپسی انتہائی مشکل ہوگی اور اگر وہ وطن واپس آنے کا ارادہ کر بھی لیتے ہیں تو انہیں وطن واپسی پر پہلے جیل جانا پڑے گا۔

دوسری طرف سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ مسلسل یہ دعویٰ ببانگ دہل کر رہے ہیں اور ٹی وی پروگرامز میں بھی اس دعوے کا بار بار اظہار کر رہے ہیں کہ ’’ہماری بات ہوچکی ہے میاں نواز شریف وطن واپس بھی آئیں گے اور ہرگز جیل نہیں جائیں گے بلکہ انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔‘‘

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 4 =