دسمبر 25, 2024

علامہ عارف حسین واحدی کی سردار سلیم حیدر سے ملاقات، گورنر پنجاب بننے پر مبارکباد

سیاسیات- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے سردار سلیم حیدر خان سے ان کے گاؤں ڈھرنال ضلع اٹک میں ملاقات کی اور انکو گورنر پنجاب بننے پر مبارک باد پیش کی،ملی سیاسی سماجی امور کے علاوہ علاقے و صوبے کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران گورنر پنجاب جناب سردار سلیم حیدر نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی دعاؤں کی درخواست کی،قائد محترم نے ان کو یہ منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی نیک خواہشات کا اظہار فرمایا اور کہا کہ ہم آپ کے لئے دعا گو ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × five =